چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے ) گنے سے لوڈ انتہائی خطرناک ٹریکٹر ٹرالیوں نے شہر بھر کی سڑکوں کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اب مین بازار میں داخل ہونا شروع کردیا ہے جو کہ ایک لحاظ سے ویسے ہی خطرناک ہیں جو کہیں بھی بیلینس برابر نہ رکھتے ہوئے الٹ جاتی ہیں اب ہزاروں لوگوں کے درمیان سے گزرنا شروع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کی متعدد سڑکیں پہلے ہی تباہ و برباد ہوچکی ہیں اب مین بازار کی سڑک بھی تباہ و برباد کرنی شروع کردی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں ویسے ہی خطرناک چیز ہیں خدانخواستہ کہیں بھی الٹ سکتی ہیں شہر میں خؒوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔لیکن متعلقہ محکمے خواب خرگوش میں مگن نظر آتے ہیں شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں مین بازار میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ایمبولینس کے گزرنے کیلئے بھی واحد مین بازار ایک ہی راستہ ہے وہ بھی بلاک رہنے لگا ہے۔شہریوں نے ڈی سی چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ ہیوی ٹریف کے شہر میں سے گزرنے پر فل فور پابندی لگائی جائے اور ان کو کوئی اور متبادل راستہ یعنی طاہرآباد سے اینٹوں والے بھٹے کیساتھ سے ایک سڑک سیدھی سرگودھا روڈ پر نکلتی ہے ان کو اس روٹ پر چلایا جائے۔