چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) تھانہ چناب نگر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مختلف کمپنیز کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل بنانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے مختلف کمپنیز کے ڈبے،سٹکرز،پیکنگ کا سامان اور موبل آئل برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق:

ایس ایچ او چناب نگر انسپکٹر ظفر اقبال وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو محلہ دارالصدر چناب نگر سے گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے چار سو لیٹر سے زائد جعلی موبل آئل برآمد کرلیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے مختلف موبل آئل کمپنیز کے ڈبے،سٹکرز،پیکنگ کا سامان،مشینری اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ملزم مختلف علاقوں میں جعلی موبل آئل فروخت کرتا تھا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی اوچنیوٹ محمد انور کھیتران نے ایس ایچ او چناب نگر اور انکی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام دینے کا اعلان کیا ۔