لندن (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ عالمگیر کے سربراہ مرزا مسرور احمد نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ:

میں پوری دنیا کی جماعت احمدیہ کی طرف سے کرائسٹ چرچ میں ہونے والے اس بہیمانہ حملے کے تمام متاثرین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں.

انہوں نے مزید کہا کہ:

اس طرح کے قابل نفرت اور انتہائی غیر انسانی حملوں کی شدید ترین مذمت کی جانی چاہیئے.یہ ایک دردانگیز المیہ ہے کہ عبادت کیلئے جمع ہونے والے درجنوں معسوم مسلمان شہید ہوگئے.تمام انسان بلا لحاظ عقیدہ اور مذہب پر امن طریقے سے عبادت کا حق رکھتے ہیں.

مرزامسرور احمد نے مزید کہاکہ:

یہ المناک واقعہ دوسرے ترقی یافتہ ممالک کیلئے سبق اور انتباہ کی حیثیت رکھتا ہے کہ ہم سب کو ہر طرح کی نسلی اور مذہبی نفرتوں سے مل کر پوری سنجیدگی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیئے.