چناب نگر ربوہ (غدیر احمد بھٹی سے) سپیشل ایجوکیشن سکول ربوہ کے طالبعلم کی عالمی سپیشل اولمپکس میں بہترین کارکردگی، پاکستان کے وہاج مرزا نے ریس کے میدان میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا..

تفصیلات کے مطابق:

ابوظبی میں ہونے والے عالمی سپیشل اولمپکس 2019 میں پاکستانی ٹیم کے طور پر انسٹیٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن ربوہ کے دو طالبعلم اورایک کوچ کو سلیکٹ کیا گیا.

اولمپکس میں 200 کے قریب مختلف قوموں کے 7000 کے قریب بچوں نے حصہ لیا.

چاندی کا تمغہ اپنے نام کرنے والے وہاج مرزا نے مقابلہ جیتنے کے بعد وڈیو پیغام میں کہا کہ:

ابو امی اور ٹیچر حانیہ سمیت جنہوں نے محنت کروائی ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں.یہ چاندی کا تمغہ یہ ہمارے لیئے بہت بڑی بات ہے.اگے بھی قیمز میں انشاءاللہ گولڈ میڈل حاصل کرنے کی کوشش ہے جو اللہ کو منظور ہوا وہی ہوگا.

عالمی سپیشل اولمپکس میں 200 مختلف قوموں کے 7000 بچوں نے حصہ لیا.