چناب نگر(غدیر احمد بھٹی سے) عالمی سپیشل اولمپکس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی.

تفصیلات کے مطابق:

ابوظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی سپیشل اولمپکس 2019 میں پاکستانی ٹیم کے طور پر انسٹیٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن ربوہ کے دو طالبعلموں عدیل احمد اور وہاج مرزا سمیت کوچ وحید احمدکو سلیکٹ کیا گیا تھا.

ان مقابلوں میں انسٹیٹیوٹ فار سپیشل ایجوکیشن ربوہ کے طالبعلم وہاج مرزا نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا.

عدیل احمد،وہاج مرزا اور کوچ وحید احمد کا وطن واپسی پر انکے والدین،رشتہ دار اور نائب ناظر تعلیم فاتح باجوہ نے استقبال کیا.وطن واپسی پر پاکستانی ٹیم سپیشل سکول کے سپیشل کھلاڑی اور انکے کوچ بہت خوش اور پرجوش نظر آرہے تھے.

یادرہے کہ:
کچھ روز قبل ابو ظہبی میں ہونے والی سپیشل اولمپکس میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی.دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے وہاج مرزا نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا.
خیال رہے کہ:
ابو ظہبی میں ہونے والی سپیشل اولمپکس میں 200 مختلف قوموں کے 7000 سپیشل بچوں نے حصہ لیا تھا.