چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی سے) آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تعلیم الاسلام کالج چناب نگر میں سہ روزہ پلاٹینم جوبلی سپورٹس گالا میں سو میٹر ریس اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ طلبا اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
تفصیلات کے مطابق:
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے لا لیاں مہر تیمور امجد لالی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب تھے جبکہ ضلع بھر کے کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں مشہور سماجی شخصیت سید محسن بخاری؛ پرنسپل اسلامیہ کالج چنیوٹ مہر شہباز ہرل، پروفیسر مہر ذوالفقار خان چپہ ،پروفیسر حافظ احمد یار ؛ پرنسپل پیر پنجہ سید علی عمران شاہ ؛ وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج جامعہ محمدی شریف ملک خالد مسعود اور پروفیسر راؤ شاہ محمد ؛صدر شعبہ اردو پروفیسر عثمان یوسف گورنمنٹ کالج کوٹ مومن؛ پرنسپل شبلی کالج چنیو ٹ حافظ توقیر احمد جبکہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جوائنٹ سیکرٹری چناب نگر غدیر احمد بھٹی ،چناب پریس کلب اور محمدی پریس کلب سے قمر عباس عوان نے شرکت کی۔ آج کی تقریب میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے-سٹیج سیکرٹری کے فرائض اردو میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ثقلین اور انگریزی میں “پیل لیف “ Pale Leaf کے خالق پروفیسر سلیم اختر ڈیرہ نے ادا کئے اور اپنے فن خطابت اور زبان دانی کے جوہر دکھا کر سامعین سے داد پائی.

ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نے کہا کہ:

حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور گورنمنٹ تعلیم الاسلام کالج میں بی ایس(BS) پروگرام جلد پایہ تکمیل کو پہنچائے گی اور اس مقصد کے لئے بنیادی انفراسٹرکچر کو بھی فراہم کرے گی -اس بی ایس پروگرام سے علاقہ بھر کے سینکڑوں طلباء جن کو پہلے تعلیم کے حصول کے لئے دور دراز کے علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے ، اب اپنے ہی علاقے میں باآسانی اعلی تعلیم سے مستفید ہوسکیں گے.


آخر میں پرنسپل ضیاء الحسنین شاہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ:

مہمانوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال کر ادارے میں اکر اعزاز بخشا ۔ مزید انھوں نے مہمان خصوصی کی تعلیم دوستی کی بھرپور تعریف کی کہ کس طرح انہوں نے بی ایس پروگرام شروع کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی.


پرنسپل نے پلاٹینم جوبلی کے انعقاد پر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے وائس پرنسپل سرفراز حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور اسی طرح چیئرمین سپورٹس بورڈ سید قاسم علی شاہ اور پرنسپل پیر پنجہ سید علی عمران شاہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے وائس چیئرمین سپورٹس پروفیسر محمد آصف رضا اور سیکریٹری اسپورٹس پروفیسر محمد عباس خان کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی ۔

پرنسپل ضیاء الحسن شاہ نے چناب پریس کلب اور محمدی پریس کلب کے صحافیوں کی تعریف کی کہ:

وہ ہر فنکشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور جاندار رپورٹنگ کرتے ہیں .

اسی طرح انہوں نے میڈیا انچارج پروفیسر وقار حسین کی کاوشوں کو سراہا کہ:

وہ سرکاری تقریبات کی رپورٹنگ میڈیا کی مدد سے تمام لوگوں تک پہنچاتے ہیں اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی تشہیر سے کالج ہذا کے وقار اور مرتبہ اور امیج کو بلند کرتے ہیں پرنسپل نے ان کو پلاٹینم جوبلی سپورٹس گالا کا “مین آف دی سیریز” قرار دیا.

پرنسپل ضیاء الحسن شاہ نے ریفریشمنٹ کمیٹی کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر علی عباس کے اعلیٰ ریفریشمنٹ کے انتظامات کو سرا ہا اور ساتھ ہی انہوں نے دیگر پروفیسرز، نان ٹیچنگ سٹاف اور کلاس فور کے سٹاف کی تعریف کی کہ ان کے مدد کے بغیر ایسی شاندار تقریب کا حصول ناممکن تھا

مہر شہباز ہرل پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ نے پلاٹینم جوبلی گالہ کے احسن اور کامیاب طریقے سے انعقاد پر پرنسپل ضیاء الحسنین شاہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ:

ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے گورنمنٹ تعلیم اسلام کالج نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ایکسٹرا کوری لیکر ایکٹیویٹیز میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے.

اور آخر میں انہوں نے کہا کہ:

میں بھی گورنمنٹ تعلیم الاسلام کالج کے اولڈ سٹوڈنٹ رہا ہوں اور اس بات پر فخر کرتا ہون اور اس کی روایات سے شناسا ہوں.

یاد رہے کہ :
اس پلاٹینم جوبلی گالہ میں طلباء و طالبات کے تمام پروگرامز علیحدہ علیحدہ منعقد کئے گئے اور تمام فی میل سٹوڈنٹس کو بہترین باپردہ ماحول مہیا کیا گیا ۔جس کی وجہ سے طالبات نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا۔