لندن (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا مسرور احمد نے اپنا ہیڈ کوارٹر بیت الفتوح مورڈن لندن سے تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد لندن منتقل ہونے کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق:

جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزامسرور احمد نے جمعہ کے روزاپنے خطبہ میں نئے ہیڈ کوارٹر منتقل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ:

اسلام آباد میں دفاتر مسجد اور رہائش اور کچھ گھر بھی تعمیر ہوئے ہیں۔ لندن میں دفاتر عارضی طور پر گھروں کو دفاتر میں تبدیل کر کے کام ہو رہا تھا۔ جگہ کی شدید کمی تھی ۔اب اس نئی تعمیر سے 3،4 دفاتر اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔ اسی طرح اس منصوبہ کے ساتھ ہی ایک دو منزلہ عمارت بھی جماعت کو عطا ہوئی ۔ خدام الاحمدیہ کو بھی ایک عمارت خریدنے کی توفیق ملی ۔ 200 سے زائد ایکڑ حدیقہ المہدی بھی بنانے کی توفیق ملی ۔ جامعہ کو بہتر ماحول اور سہولتوں کے ساتھ ملی ۔ اسلام آباد کے موجودہ منصوبہ کے ساتھ پہلے پلین نہیں کیا تھا بلکہ خدا تعالیٰ کی تائید تھی اللہ تعالیٰ نے مرکز کے ساتھ ساتھ عطا فرمایا.

انہوں نے مزید کہا کہ:

دعا کریں اللہ تعالیٰ ان تمام جگہوں کو تمام چیزوں کو ایک علاقے میں اکھٹے ہونا بابرکت فرمائے۔ میں بھی لندن سے انشاء اللہ اسلام آباد منتقل ہو جاوں گا۔ اللہ تعالیٰ اسلام آباد سے تبلیغ کو پہلے سے زیادہ وسعت فرمائے اور صرف مکانیت کی وسعت نہ ہو اللہ تعالیٰ کے منصوبوں میں وسعت ملے۔ فضل مسجد کی پارکنگ کی وجہ سے ہمیشہ شکوہ رہا ہے اس لیے اسلام آباد آنے والوں کی وجہ سے کسی کو شکوہ نہ دیں۔ ٹریفک کی پابندی ہمیشہ سامنے رکھیں۔ عموما جمعہ یہاں ہی ہو گا۔ امیر صاحب کو منصوبہ بندی کا کہا ہے کہ اسلام آباد جو پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔ اسلام آباد کے قریب والے وہاں جمع ہو سکتے ہیں۔ تفصیل جماعتوں کو مل جائے گی ۔ 20 میل سے باہر جن نے جمع پڑھنا ہے ان کو بھی بتا دیا جائے گا