فیصل آباد(بیورورپورٹ) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سالانہ مقابلہِ سخن 2019 نظم اور غزل دونوں میں صاعدہ بشریٰ انزک سب سےآگے.
تفصیلات کے مطابق:
صاعدہ بشریٰ انزک نے مقابلہِ نظم میں اول اور مقابلہِ غزل میں بھی اول پوزیشن حاصل کر لی.عنوان ” بیٹی” پہ لکھی گئی خوبصورت نظم سامعین میں بے حد سراہی گئی. اور صاعدہ بشریٰ نے مقابلہِ غزل کے لئے دئیے گئے طرح مصرع ” کتنے کام لیتے ہو ایک مسکرانے سے ” پر انتہائی شاندار غزل کہہ کر نمایاں کامیابی کو اپنے نام کر لیا. پاکستان کے معروف شعراء (جناب عمر دراز حاشر صاحب اور جناب اختر منیر صاحب) مقابلہِ سخن کے منصفین تھے. اور اس تقریب میں پاکستان کے دیگر معروف شعراء کو بھی مدعو کیا گیا تھا.
صاعدہ بشری١ انزک جامعہ میں دو ریگولر ڈگریز (Msc Zoology اور Bachelors of Education) کی طالبہ ہیں.
اس سے قبل بھی انہوں نے بارہا مقابلہ جات میں فتح حاصل کی ہے.