چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج چنیوٹ کا دورہ کیا.
ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم،ایم این اے غلام محمد لالی اور ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔اس دوران انہوں نے ضلعی رمضان بازارکا جائزہ لیا اور انتظامات دیکھے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دورے کے دوران میڈیا نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی مگر وزیر اعلیٰ دوسرے طرف سے نکلتے ہوئے ہیلی پیڈ پر پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ نے شہریوں کی ایک نہ سنی تو شہریوں نے احتجاج کرنا شروع کردیا۔