چناب نگر(غدیر احمد بھٹی سے) ڈی سی چنیوٹ نے چناب نگر کے رمضان بازار کا وزٹ کرتے ہوئے تمام دوکانداروں کے ریٹ اور صفائی چیک کی اور دوکانداروں کو تقید کی کہ لوگوں کے ساتھ اچھے لہجے کے ساتھ پیش آیا جائے اور اشیاء کی فروخت کو شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے.

رمضان بازار میں خرید کے لئے آئی عوام سے ڈی سی چنیوٹ نے طلب کیا کہ کیا واقعی اشیاء انکو سستے داموں مل رہی ہیں جس پر عوام کا جواب تسلی بخش تھا. اس کے علاوہ پولیس کی طرف سے کیا جانے والا سیکورٹی پلان بھی چیک کیا گیا.

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ:

گراں فروش کسی رعائت کے حق دار نہ ہیں میڈیا معاشرے کی آنکھ ہوتی ہے اور میڈیا کا شکر گزار ہوں جو عام آدمی کی بھلائی کے لئے گرافروشوں کی نشان دیہی کرتے ہیں جس سے کاروائی کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

میں انجمن تاجران چناب نگر کا بے حد مشکورہوں کہ انہوں نے عوام کوریلیف دینے کے لئے انتظامیہ کا بہت زیادہ ساتھ دیا ہے.