چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) موبائل فونز کی خریدوفروخت اور مرمت کے نظام کو مربوط بنانے کیلئے آن لائن اندراج ہوگا اندراج نہ کرنے والے دوکانداروں کیخلاف کاروائی ہوگی: چنیوٹ پولیس.

اہم اطلاع کے مطابق:

اب موبائل فونز کی خریدوفروخت اور مرمت کے نظام کو مربوط بنانے کیلئے E-Gadget Monitoring System کا نفاظ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ:
موبائل فونز کی خریدوفروخت اورمرمت کرنے والے دوکاندار حضرات فوری طور پر اپنے موبائل کے پلے سٹور سے E-Gadget ایپ کو انسٹال کریں اور اس میں اپنا اکاونٹ بنائیں یاویب سائٹ E-Gadget.punjab.gov.pk پر اپنا اکاونٹ بنائیں او آئندہ سے جو بھی موبائل فون خریدیں یا فروخت کریں یا مرمت کیلئے وصول کریں تو خرید کندہ، فروخت کندہ، یا مرمت کروانے والے کے کوائف اسی وقت E-Gadget میں درج کریں۔
واضع رہے کہ:
اندراج نہ کرنے والے دوکانداروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یادرہے کہ:
اس ایپ کا نفاظ شہریوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کیلئے صوبہ پنجاب میں کیا گیا ہے۔