چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) سٹی صدر عبدل خان ماما خیل نے رمضان بازار چناب نگر کا دورہ کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کیا اور اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اس کے علاوہ انھوں نے رمضان بازار میں خریداری کے لئے آئے ہوئے لوگوں سے رمضان بازار میں فراہم سہولیات کے بارے میں پوچھاجس پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردو نوش کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ضلعی اور تحصیل سطح پر افسران ذمہ داری اور محنت کیساتھ کام کر رہے ہیں،حکومت عوام کی خدمت کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
میں انجمن تاجران چناب نگر کے تمام عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی بدولت چناب نگر کا رمضان بازار خوبصورت طریقے سے ضلع چنیوٹ میں سب سے زیادہ ریلیف دینے والا بازار بنایا گیا ہے