چنیو ٹ(غدیر احمد بھٹی سے)ڈی پی او آفس چنیوٹ میں ڈی سی چنیوٹ سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران کی زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیؑ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی۔دوران میٹنگ یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات، مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کسی بھی دہشت گردی کے ممکنہ واقعہ کی روک تھام کے سلسلہ میں گفت و شنید ہوئی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی چنیوٹ اورڈی پی اوکا کہنا تھا کہ چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر امن وا مان کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے۔تمام مجالس، جلوسوں پرفول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاہم امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی بھی اپنامثبت کردار ادا کرے۔جلوس،مجالس مقررہ اوقات میں نکالے جائیں۔مجالس،جلوسوں کے منتظمین نے انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔امن کمیٹی کے ممبران نے بھی قیام امن کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایااور اعادہ کیا کہ ضلع چنیوٹ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔امن کمیٹی کے ممبران نے اعادہ کیا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہم سب اکٹھے ہیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈی پی او آفس میں یوم شہادت حضرت علیؑ کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
Related Post