چنیوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ عید کی نماز کی ادائیگی کا مساجد ، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر اہتمام ہو گا ۔ ضلع بھر میں عیدالفطرکل 154 مقامات پر ادا کی جائے گی ۔ ا ن تمام مقامات پر پانچ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ نماز عید کے اہم اجتماعات پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے اور آنے والے افراد کی فزیکل اور میٹل ڈٹیکٹر سے تلاشی لی جائے گی ۔ علاوہ ازیں عید کے ایام میں پل دریائے چناب پر تین سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دےں گے ۔ ایلیٹ فورس اور ریسکیو 15 کی ٹیمیں شہر و گردو نواح میں موئثر گشت کریں گی ۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موئثر گشت کریں گے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھےں گے ۔ ریزرو نفری پولیس لائن میں سٹینڈ ٹو ر ہے گی ۔ عیدالفطر پر ون ویلنگ ،بغیر سلنسر کے موٹر سائیکل چلانے والوں اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگی ۔ دریاؤں میں نہانے پرحکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144ض ف نافذ ہے ۔ جو کوئی بھی دریاء میں نہاتے ہوئے پکڑا گےا اس کے خلاف کاروائی عمل مےں لائی جائےگی ۔ عید الفطر کے سلسلہ میں پل دریائے چناب پرزیادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا ۔