اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مفت ترسیلات زرسروس کاآغازکردیا، تجارت کے فروخت کی خاطربر آمد کنندگان کے لیے اہم مراعات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بیرون ملک سے مفت ترسیلات ِ زر سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ِ مواصلات اور پوسٹل سروس مراد سعید کا کہنا ہے کہ اب بیرون ملک سےبھیجی گئی رقوم مفت وصول کی جاسکیں گی۔

خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سےبھیجی گئی رقوم پرکوئی کٹوتی نہیں ہوگی اوراس سروس سے پاکستان کی ترسیلات زرمیں بڑااضافہ دیکھنےکوملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ہزارجگہوں پرپاکستان پوسٹل سروس موجودہے جہاں نیشنل بینک کے تعاون سے مفت ترسیلاتِ زر کی سہولت میسر ہوگی، یہ بھی کہا کہ ا س سے ہمیں بدلہ اورحوالہ سےبھی نجات ملےگی۔جلدبیرون ملک سےآنےوالی رقوم عوام کوگھرتک پہنچائیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ ہم نےفیصلہ کیاتھاکہ پوری دنیامیں میڈان پاکستان کوفروغ دیں گے،برآمدات پرسبسڈی کارڈدیاجائےگا جس سے سے چیزیں سستی ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے پر برآمدکنندگان کی اشیا ء کی مفت مارکیٹنگ بھی ہم سفارت خانوں کے ذریعے کریں گےبرآمدکنندگان کوسہولت دینےسےبرآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار بڑھانےکےلیےبرآمدات میں مدددی جائےگی اور یہ مدد پاکستان پوسٹ فراہم کرےگا۔ پاکستان پوسٹ سےپھل اورمیوہ جات بھی برآمدکیےجاسکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کوایسابناناہےکہ پاکستان کی معیشت میں کرداراداکرے،ہمیں لوگوں کوسہولت دینااورسیاحت کوفروغ دیناہے۔ہم نےسہولت ملک کی بہتری کےلیےشروع کی ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوترسیل کےلیےبہترراستہ دےرہےہیں۔اوور سیزپاکستانی وزیراعظم کےدل کےقریب ہیں۔

ایک قانونی راستہ دےرہےہیں توبیرون ملک پاکستانی دوسری طرف کیوں جائیں گے،عوام کوسہولتیں دیں گےتوان سےمحصولات آئیں گے۔سہولتیں فراہم کرکےاس مارکیٹ میں داخل ہوئےجہاں تھےہیں نہیں،مرادسعید نے کہا کہ ہم ای کامرس سے900کاروباری شعبوں میں حصےداربن گئے ہیں ہمیں اس تعداد کو پانچ ہزار تک لے کر جانا ہے۔ہم پہلےچھوٹےکاروباری حضرات کوترجیح دےرہےہیں۔

یہ بھی کہا کہ پاکستان پوسٹ500روپےمیں 50ہزار روپے گھرپہنچاتاہے ، ایک دن کےاندراندربھی چیزیں بھیجی جاسکتی ہیں، ہماری سروس سے ایک منٹ میں پیسے بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام اور بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں آپ نے ساتھ دینا ہے۔