چنیوٹ ( ربوہ ٹائمز) تبدیلی سرکار صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام چنیوٹ میں پولیس گردی کے واقعات میں اضافہ تھانہ سٹی پولیس کی صحافی سے بدتمیزی موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کرانے پر پولیس انتقامی کارروائی پر اتر آئی
تھانہ سٹی چنیوٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی جس پر مقامی رپورٹر نے ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کیتھران کو تھانہ سٹی پولیس کے منفی رویہ سے آگاہ کیا تو تھانہ سٹی پولیس آپے سے باہر ہوگئی مقدمہ کی کاپی حاصل کرنے کیلئے گئے مقامی رپورٹر معصب الحق رجوکہ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی چنیوٹ اور دیگر پولیس ملازمین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل چھین لیا گالم گلوچ کرتے رہے اور کہا کہ صحافی ہونے اور ہمارے افسران کو شکایت لگانے پر تمہیں معاف نہیں کیا جاسکتا متاثرہ مقامی رپورٹر نے تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے ہونے والی پولیس گردی کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کیتھران کو تحریری درخواست دی ہے جس پر تاحال کسی قسم کی محکمانہ کارروائی نہ کی گئی ہے جس پر چنیوٹ کی صحافی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔