چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) صادق آباد ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے.
جاں بحق ہونے والے افراد میں چار خواتین شامل جبکہ حادثہ میں زخمی ایک لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان نے میتوں کے حصول کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کردی.
تفصیلات کے مطابق:
صادق آباد میں ہونیوالے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ کے علاقہ محلہ فاروق آباد سے ہے حادثہ میں رفیقابی بی،ہاجراں بی بی، فرحانہ بی بی،حسبیہ بی بی اور عبدالاحد دم توڑ گئے ،جبکہ جواں سالہ رقیہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان اکبر ایکسپریس پر سوار گھوٹکی اپنے بزرگ کو حج کی ادائیگی کیلئے رخصت کرنے جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی اطلاع ملنے پر مرنیوالوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا ، لواحقین نے حکومت سے مرنیوالوں کی میتوں کے حصول میں مدد کی اپیل کی ہے.