چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے تبادلہ کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
تفصیلات کے مطابق:
گریٹ پولیس کمانڈر کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.چنیوٹ میں تعیناتی کے دوران عوام کی جان و مال کی حفاظت اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے. جرائم میں نمایاں کمی کیساتھ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں.چنیوٹ پولیس
چارج چھوڑنے سے قبل ڈی پی او آفس میں الوداعی ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ:

چنیوٹ میں تعیناتی کے دوران لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح سمجھا اور عوام خدمت کر کے بہت خوشی ہوئی. اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام پولیس افسران نے اہم کردار ادا کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ:

اپنے فرائض کو نیک نیتی سے سرانجام دیں اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ کریں.

آخر میں انہوں نے تمام پولیس افسران,سیاسی شخصیات اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی تعیناتی کے دوران تعاون میں رہے.