چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ڈی پی او سید حسنین حیدر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا.
تفصیلات کے مطابق:
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی. ڈی پی او نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر کے ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور دفتری عملہ سے میٹنگ کی.اس میٹنگ میں امن و امان اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

میٹنگ میں ڈی پی اوحسنین حیدر نے کہا کہ:

عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے. تھانوں میں میرٹ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی.

ڈی پی او نے مزید کہا کہ:

پولیس افسران اپنے فرائض کو نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دیں. مقدمات کی غیر جانبدار تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا.