نئی دہلی (ربوہ ٹائمز) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پپن راوت پاکستان کو براہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے، بھارتی آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاکستان کے خلاف حسب روایت پھر گیدڑ بھبکیاں مارتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا۔

خام خیالی کے شکار پبن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا بھارت میں مداخلت کی، لہٰذا پاکستان اب کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، بالا کوٹ حملہ ہمارے سیاسی اور فوجی عزم کا اظہار ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، انہوں نے اپنی فوج کو کثیرالجہتی جنگ کیلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔

مستقبل کی جنگوں کا نقشہ بیان کرتے ہوئے جنرل راوت کا مزید کہنا تھا کہ انڈین آرمی انٹرنیٹ اور خلاجنگوں میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ان کی وجہ سے میدانِ جنگ زیادہ مربوط ہوگیا ہے جس پر فریق بالادستی کی کوشش کریں گے۔

انڈین فوج کے سربراہ نے کہا کہ ان کی فوج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور سپیس، سائبر اور سپیشل فورسز ڈویژن کا قیام اسی تبدیلی کا حصہ ہے۔