چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) چنیوٹ میں قبضہ مافیاکے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی افسران کی کارروائی.
کچہری روڈپرکئی سالوں سے سرکاری اراضی پربخشی خاندان قابض تھا. جس کے خلاف تمام ثبوت اور سرکاری اراضی سے متعلق اہم شواہدکے بعدکارروائی عمل میں لائی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق:
چنیوٹ میں قبضہ مافیاکے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اورضلعی افسران کی بڑی کارروائی.
کچہری روڈ پر واقع کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر سالوں سے قابض قبضہ ختم کروادیاگیا. شہریوں کاقبضہ مافیاکے خلاف کاروائی پرضلعی افسران کوخراج تحسین، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنرچنیوٹ خضرحیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو طارق نیازی سمیت دیگرضلعی افسران نے کچہری روڈپرسالوں سے سرکاری اراضی پرقابض قبضہ مافیاسے تقریبا ً28 کروڑ روپے کی اراضی کوواگزارکرالیاہے۔
قبضہ مافیاکے ہونے والے اس آپریشن میں بتایا گیا ہے کہ کچہری روڈپرکئی سالوں سے بخشی خاندان قابض تھا.
چنیوٹ میں قبضہ مافیاکے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی افسران کی کارروائی
Related Post