واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) پاکستان میں تین سال سزا کاٹنےکے بعد رہائی پانے والے 81 سالہ احمدی عبدلشکورکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات.
ملاقات کے دوران عبدلشکور نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ:

میں احمدیہ کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہوں.انہوں نے کہا کہ 1974 میں ہمیں غیر مسلم قرار دیا گیا.ہمارے گھروں کو لوٹ لیا گیا ہمارے کاروبار دکانیں بھی لوٹ لی گئیں.کئی گھروں کو آگ لگادی گئی.اس وقت میں اپنے بچوں کو لے کروہاں سے ہجرت کرگیا.میں کتابوں کا کام کرتا تھا مجھے کتابیں بیچنے پر 5 سال کی سزا دی گئی.5 سال قید بامشقت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی.

عبدلشکور نے مزید بتایا کہ:

میں نے 3 سال کے بعد رہائی پائی ہے.ہم بہت پر امن ظریقے سے رہتے ہیں میں یہاں امریکہ میں اپنے آپکومسلمان کہ سکتا ہوں لیکن پاکستان میں اپنے آپکو مسلمان نہیں کہ سکتا.اگر ہم پاکستان میں اپنے آپکو مسلمان کہیں تو وہ ہمیں سزا دیتے ہیں.

عبدلشکور نے مزید بتایا کہ:

ہماری جماعت بہت پر امن ہے دوسرے لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں ہمارے گھر جلاتے ہیں لیکن ہم کسی کو کچھ نہیں کہتے ہم اللہ پر چھورٹے ہیں.