چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 گرانفروش گرفتار مقدمات درج ، 3 لاکھ49ہزار روپے جرمانہ،
تفصیلات کے مطابق:
ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں اے ڈی سی (ریونیو)طارق نیازی، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزخضر حیات بھٹی،عدنان رشید،احسان اللہ ضیاءکے علاوہ ضلع بھر کے 19 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی، ایس این اے مہر عمر حیات سپراءنے ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سابقہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ جولائی میں مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مار کر پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر7دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے اور موقع پر3 لاکھ49ہزار روپے کے جرمانے وصول کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے جبکہ وائلیشن کرنے پر 7افراد کو گرفتار کروایا گیا، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کوغیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ منافع خوروں سے ہر گز رعایت نہ برتی جائے، ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدگی سے دورے کریں اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل کے اندر سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںاورعلی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جائیں اورسبزیوں اور فروٹ کی قیمتوں کی بولی کے عمل کا خود جائزہ لیں،اشیاءخردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،آخر میں انہوں نے کہا کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھیں جائیں۔
چنیوٹ: پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 گرانفروش گرفتار مقدمات درج ، 3 لاکھ49ہزار روپے جرمانہ
Related Post