لاہور(ربوہ ٹائمز) گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں807روڈ ٹریفک حادثات ہوئےجس میں09افراد جاں بحق جبکہ 892افراد شدید زخمی ہوگئے، سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکلوں کے ہوئے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات370ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور29مسافر374اور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ206ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت232متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 75حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان64حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل901متاثرین میں719مرد اور182خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں183افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 490افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ228زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں675موٹر سائیکلوں،115آٹو رکشے،77موٹر کاریں،27وین7مسافر بسیں،22ٹرک اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔