چناب نگر ( ربوہ ٹائمز )سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف چناب نگر عبدل خان ماماخیل کی قیادت میں سٹی کے عہدیداران کا اہم اجلاس ہوا
تفصیلات کے مطابق:
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹی صدر عبدل خان ماماخیل نے کہا کہ :
سینیئر نائب صدر تاج خان اور باقی تمام سٹی کے عہدیداران و ممبران سمیت ہم سب اپنے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ میاں شوکت علی تھہیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
عبدل خان ماما خیل نے کہا کہ:
انشا اللہ ہم عمران خان کا نظریہ لے کر چل رہے ہیں اور چلتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ :
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان کے حالات دن بدن بہتری کی طرف گامزن رہیں اور پاکستان انشاء الله جلد ہر سطح پر بہتر سے بہتر نظر آئے ۔
میٹنگ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھی گفتگو کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف چناب نگر کا اہم اجلاس، میاں شوکت علی تھہیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، عبدل خان ماما خیل
Related Post