واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) عبدالشکور کی ٹرمپ سے ملاقات میں جماعت احمدیہ کا کوئی کردار نہیں، ترجمان جماعت احمدیہ نے وڈیو بیان میں واضع کردیا
ترجمان جماعت احمدیہ سلیم الدین نے کہا کہ:

امریکہ کی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں Religius Freedom پے ایک کانفرنس منعقد ہوئی.یہ کانفرنس گزشتہ سال بھی ہوئی تھی. اس کانفرنس میں دنیا بھر سے تقریبا ایک ہزار کے قریب لوگ شریک ہوئے.اور یہ کانفرنس بہت بڑی کانفرنس تھی. اس میں مختلف پینل ڈسکشنز، مختلف تقاریر اور کس طرح مذہبی منافرت کو دور کیا جائے یا انہیں کم کیا جائے اور بھائی چارہ اور انٹر فیتھ ہارمنی کو فروغ دیا جائے.اس قسم کے موضوعات تھے جس پر وہاں گفتگو ہوئی.اسی کانفرنس میں ان کا ایک پیٹرن ہے کہ وہ پوری دنیا سے survivor of religious persecution ان کو سیلیکٹ کیا جاتا ہے اور انفرادی طور پر ان سے رابطہ کرکے ان کو اس کانفرنس میں دعوت دی جاتی ہے.اور یہ جو survivors ہوتے ہیں ان کو براہ راست وہ پک کرتے ہیں براہ راست وہ انکو بلواتے ہیں اور ان کے اخراجات بھی ان کے ذمہ ہوتے ہیں.اس کانفرنس میں 24 ممالک کے survivors کو انہوں نے سیلیکٹ کیا تھا جس میں روہنگین مسلمز بھی تھے،اس میں چائنا کے بھی تھے،سوڈان کی مریم بھی تھی،اس کیساتھ کرائسٹ چرچ حملہ جو نیوزی لینڈ میں ہوا تھا اس میں زندہ بچ جانے والے ایک فرید صاحب بھی تھے.ان کی اہلیہ شہید ہوگئی تھی نیوزی لینڈ حملہ میں.وہ بھی اس میں شامل تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

پاکستان سے انہوں نے شکور بھائی کو شامل کیا.انہوں نے انفرادی طور پر ان سے رابطہ کیا اور انفرادی طور پر وہ اس میں شامل ہوئے.اور یہاں سے انہوں نے ان کا خرچ بھی برداشت کیا.وہ کوئی وہان اسائلم لینے یا اس قسم کے معاملات میں نہیں گئے وہ کانفرنس میں شریک ہونے کیلئے گئے.

ترجمان نے مزید کہا کہ:

ان کا شکور بھائی کو سیلیکت کرنا اس کے پیچھے بھی وجوہات ہیں کہ شکور بھائی کیساتھ پاکستان میں اس قسم کے مظالم کے شکار تھے.

سلیم الدین نے مزید کہا کہ:

اس بات کے اوپر اتنا زیادہ ہنگامہ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ انتہائی اشتعال انگیز پروپوگنڈا ایک پرامن جماعت کیخلاف کیا جا رہا ہے.اور ابھی تک وہ جاری ہے.اور اس کو ایک گھناونی سازش قرار دیا جارہا ہے.کہا جو نیوزی لینڈ سے فرید احمد وہاں شریک ہوئے اس نے نیوزی لینڈ کیخلاف سازش کردی ہےِ؟روہنگیا کے لوگ بھی وہان موجود تھے کہا انہون نے سازش کی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ:

شکور بھائی نے وہاں کہا کیا ہے؟شکور بھائی کی اپ وڈیو دیکھیں.یہاں ایک اور بات بتاتا ہوں کہ اج میں ایک اخبار پڑھ رہا تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ شکور قادیانی نے ٹرمپ سے مل کر آئین کی دھجیاں بکھیر دیں.

سلیم الدین نے کہا کہ:

کس آئین میں لکھا ہوا ہے کہ اپ کسی سے نہیں مل سکتے؟انہون نے آئین کی خلاف ورزی وہاں کیا کی؟وہی بات جو یہ کہتے ہیں وہی بات شکور بھائی نے وہاں کہی ہے کہ میں آئین کے مطابق پاکستان میں اپنے اپکو مسلمان نہیں کہ سکتا جبکہ امریکہ میں کہ سکتا ہوں.ہمیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے 1974 میں اور یہ بات کوئی غلط ہے؟کیا وہ کہتے کہ نہیں قرار دیا گیا؟وہی بات انہوں نے کی.پھر شکور بھائی نے کہا کہ میری دکان سرگودھا میں لوٹی گئی جلائی گئی بلکل لوٹی گئی اور جلائی بھی گئی ہر چیز ختم ہوگئی وہ زیرو پر آگئے تھے.اس وقت بھی ان کے اوپر مودمات تھے.تو انہوں نے بات کیا غلط کی انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ٹرمپ صاحب آپ سے ہماری درخواست ہے کہ اپ ہمارا ساتھ دیں اور ہمیں یہ کریں وہ کریں بلکہ شکور بھائی نے کہا کہ ہم ایک پرامن جماعت ہیں.اور ہم اپنے مقدمات ہم اپنا سایہ اللہ کے اوپر چھوڑتے ہیں.وہ ہماری مدد کرتا ہے.یہ باتیں شکور بھائی نے وہاں بیان کی اس پر اشتعال میں آنے کی وجہ کیا ہے ؟مجھے تو یہ سمجھ نہیں آئی.