چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) معاشرے کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ڈینگی کے موذی وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے ،شہری اپنے گھروں کی صفائی ستھرائی کا خصوسی خیال رکھیں کیونکہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعثڈینگی لاروا ان ڈور میں پرورش پا سکتا ہے ، ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکموں کومزید بہتر اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ و دیگر جملہ سرکاری ادارے انسداد ڈینگی مہم کو موثر اور فعال بنائیں اور حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی(;68698267;) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز عدنان رشید ، احسان اللہ ضیاء ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہار اختر بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال ،ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مس طاہرہ خان ،ایکسین بلڈنگ محمد منشاء، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے ارشاد، سی اوز میونسپل کمیٹی و ضلع کونسل انیس عباس ، رانا نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا جاوید ، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری صدیق کے علاوہ ، لیبر ، زراعت ، و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہار اختر بلوچ نے انسدا ڈینگی کے حوالے سے جاری سرگرمیوں ، مائیکرو پلان اور آگاہی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور موجودہ مون سون موسم میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ممکنہ ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ مریضوں کے لیے الگ سے بیڈز بھی مختص کر دیے گئے جبکہ کنٹرول روم بھی بھی قائم کر دیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈینگی کے سلسلے میں فیلڈ میں کام کرنے والی ٹی میں مائیکرو پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس طرح مزید بہتر رزلٹ موصول ہونگے ، اس اہم ٹاسک کو رسمی نہ لیا جائے بلکہ تمام متعلقہ محکمے احساس ذمہ داری سے ڈینگی لاروا کا انسداد یقینی بنائیں اور اپنی ایکٹیوٹی کی رپورٹ بمعہ سرٹیفکیٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائیں ،آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ڈینگی لارواکے انسداد کیلئے سرویلنس سرگرمیاں متواتر جاری ہیں تاہم شہریوں کو بھی اس مہم میں اپنا جاندار کردار ادا کرنا ہو گا ،متعلقہ ادارے قبرستانوں ، ٹائر شاپس ، کباڑ کی دوکانوں میں ممکنہ ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے خصوصی اقدامات کریں شہریوں کو آگاہی کیلئے سیمینارز اور آگاہی واکس کا اہتمام کریں ۔
چنیوٹ: معاشرے کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ڈینگی کے موذی وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے,ڈپٹی کمشنر
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں