چنیوٹ(ربوہ ٹائمز )ضلع چنیوٹ میں تاحال سیلابی صورتحال نہ ہے اور دریا کا بہاءومعمول کے مطابق ہے تاہم ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کیے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ممکنہ سیلاب کی صورتحال اور انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، عدنان رشید ، احسان اللہ ضیاء، PDMA انچارج معاز احمد. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میڈم طاہرہ خان ،ایریگیشن ، ہیلتھ ، انہار، سول ڈیفنس ، بلڈنگ ،لائیو سٹاک، پولیس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے شرکت کی، ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے باری باری تمام ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے کیے گئے اقدامات و انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا کہ الحمد اللہ تاحال ضلع چنیوٹ میں سیلابی صورتحال نہ ہے اور دریا کا بہاءومعمول کے مطابق ہے مگر چوں کہ مون سون سیزن شروع ہو چکا ہے جس سے ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے لہٰذا تمام متعلقہ محکموں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیے اور مشنری کو سو فیصد فنگشنل حالت میں رکھنے کی ہر وقت ضرورت ہے ،آخر میں انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے ریلیف کمپس کو ایکٹیو رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات مکمل رکھیں ، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
ضلع چنیوٹ میں تاحال سیلابی صورتحال نہ ہے،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں، ڈپٹی کمشنر
Related Post