چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) ملکی دفاع اور شہری دفاع لازم و ملزوم ہیں ، ہمیں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنا چاہیے کہ وہ سول ڈیفنس کی ٹریننگ حاصل کر کے شہریوں کے دفاع کو یقینی بنائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید امان انور قدوائی نے گورنمنٹ بوائزہائی سکول میں سول ڈیفنس کی ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ و معلمات میں تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقارحسین ، ڈی ای او سیکنڈری رائے محمدارشاد کے علاوہ مختلف سکولوں کے میل فی میل ٹیچرز نے شرکت کی ، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری محمد صدیق نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیکنڈری ونگ کے80 میل فی میل ٹیچرز نے شہری دفاع کی تربیت کا کورس مکمل کیا ہے جس پر آج انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دیے جارہے ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقارحسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ٹیچرز نے یہ ٹریننگ حاصل کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ پورے اضلاع میں تمام ٹیچرز کو شہری دفاع کی ٹریننگ حاصل کرکے خدمت کے جذبہ کے ساتھ شہریوں کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید امان انور قدوائی نے سول ڈیفنس کی ٹریننگ مکمل کرنے پر ٹیچرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب یہ آپکی ذمہ داری ہے کہ آپ یہی ٹریننگ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور اپنے گلی محلوں کے مرد و خواتین کو بھی دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری خاص طور پر طلباء و طالبات کا فرض ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال پر افواہیں پھیلانے یا ان پرتصدیق کیے بغیر یقین کرنے سے گریز کریں ، ہر پاکستانی کو ملک کے دفاع کیلئے محکمہ سول ڈیفنس میں بطور رضا کاراپنی خدمات دینے کی ضرورت ہے یہاں سے حاصل ہونے والی تربیت سے ہم جنگ یا امن میں لوگوں کی رہنمائی کر کے قومی دفاع میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ، آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سید امان انور قدوائی نے ٹریننگ مکمل کرنے والے 80میل فی میل ٹیچرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین، ڈی ای او سیکنڈری رائے محمدارشاد، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری محمد صدیق و دیگر بھی موجود تھے ۔
سول ڈیفنس کی ٹریننگ حاصل کر کے شہریوں کے دفاع کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں