اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کوبا اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ باہمی تعلقات کے استحکام میں ٹرمپ کی بیٹی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کی زلفی بخاری کوخواتین کو با اختیار بنانے پرتعاون کی پیشکش خوش آئند ہے، روزگار اور احساس پروگرام کی سپورٹ نہایت خوش آئند ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا خواتین کی فلاح میں دلچسپی کا اظہار وزیراعظم کے وژن میں معاون ہوگا، عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں۔


معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر کامیابی کے لیے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، ان معاشروں نے ترقی کی جہاں مختلف شعبوں میں خواتین کا کردار رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ایوانکا ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔