چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔بھٹہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکے سوشل سیکیورٹی کارڈ جلد جاری کیے جائیں ،اس سلسلہ میں متعلقہ محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر کریں اور بھٹہ مالکان تعاون کریں ، یہ بات ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ،ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ مزدوروں کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بھٹہ مالکان سے کہا کہ وہ مقررہ اجرت پر عملدرآمد کو ہر صورت ہقینی بنائیں تاکہ قانونی کاروائی کی نوبت نہ آئے ، انہوں نے سوشل سیکیورٹی کارڈ کے اجراء کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد بھٹہ خشت مالکان کو اپنے ذمہ واجبات فوری ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمانہ امور تیز رفتاری سے انجام دینے کی تاکید کی ، انہوں نے سوشل سیکیورٹی افسران سے کہا کہ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈ سے متعلقہ ہسپتالوں سے رواں سال علاج معالجہ کرائے گئے مزدوروں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے ، اور اب تک کتنے سوشل سیکیورٹی کارڈ بنائے گئے ہیں اگلے اجلاس میں اسکی مکمل رپورٹ پیش کریں ، اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد فرقان ، لیبر انسپکٹرمبشر احمد ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شبیر ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ،صدر مزدور یونین ڈاکٹر علی امین، نمائندہ این جی او اورنگزیب ملک ، بھٹہ مالکان نمائندگان ،ڈپٹی کمشنر آفس سپرنٹنڈنٹ ملک امتیاز ، مزردور نمائندگان و دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔
چنیوٹ : چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں