اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، سمری میں ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیراعظم دیں گے، اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
یاد گذشتہ ماہ جولائی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اوگرا نے 28 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 77 پیسے کم کرنے کی تجویز تھی۔

اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔