راولپنڈی (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کی طرف نہیں دیکھیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے کامیابی سے ان چیلنجز کا سامنا کیا ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھیں، نوجوان قانون کی بالادستی، میرٹ کو اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، نوجوان ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جانے میں کردار ادا کریں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے۔