چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوزڈیسک) گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک یکم اگست تا 7اگست تک منایا جائے گا ، اس سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ بارے ڈسٹرکٹ پلاننگ میٹنگ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی ، میٹنگ میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہار اختر بلوچ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال ،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر IRMNCH ڈاکٹرمحمد ارشد،ڈی او ایچ آر ڈاکٹر قمر سلطانہ بھٹی ،نیوٹریشن سپروائزر عفت ممتاز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر شفقت رحمان، ڈاکٹر سعادت انوار ،ڈاکٹر امیر علی و دیگر نے شرکت کی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر IRMNCH ڈاکٹرمحمد ارشدنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتہ تمام ضلعی ہسپتالوں میں بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے سٹالز لگائے جائیں گے ، عورتوں کو ایل ایچ ایسز اور ایل ایچ ڈبلیوز کے زریعے گھر گھر جا کر بریسٹ فیڈنگ کے فوائد بتائے جائیں گے ، دوسال سے کم عمر بچوں کی ماءوں کے ساتھ ہیلتھ سیشن کیے جائیں گے تاکہ بریسٹ فیڈنگ کی زیادہ سے زیادہ ترغیب دی جائے تاکہ ماں اور بچے کی صحت اچھی رہے، انہوں نے مزید بتایا کہ کہ ماں کا دودھ ہی 5سال سے کم عمر بچوں میں ہر سال ہونے والی تقریباً 823000اموات کو روکنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے اور اسکی بدولت تقریباً 20ہزار ماءوں کو بریسٹ کینسر کی وجہ سے لقمہ اجل بننے سے بھی بچایا جا سکتا ہے ، ایک اندازے کے مطابق تقریباً76لاکھ بچے ہر سال ماں کا دودھ پینے سے محروم رہتے ہیں جبکہ ماں کا دودھ دیگر فارمولا ملک کے اضافی خرچ کی نسبت مفت میسر آتا ہے ، آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ہدایت کی کہ پوری توجہ کے ساتھ گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جائے اورلوکل سطح پر آگاہی سیمینارز منعقد کروائے جائیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
چنیوٹ: گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک یکم اگست تا 7اگست تک منایا جائے گا
Related Post
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
- دریائے چناب میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد ڈوب گئے
چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل کے مقام پر کشتی الٹنے کا…
- ربوہ میں بارش کی تباہ کاریاں،بازارپانی سے بھر گیا، پانی گھروں میں داخل
چناب نگر سمیت گردونواح کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک…
- ربوہ والے ہوجائیں تیار،محکمہ موسمیات نے عید پر بڑی پیش گوئی کردی
چناب نگرسمیت گردونواح میں بادل برس پڑے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔چناب نگراور گردونواح…
- شرپسند عناصر نے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا
اوٹاوا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر…
- آزادکشمیرمیں عام انتخابات،ربوہ میں بھی پولنگ سٹیشن قائم
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے چنیوٹ میں 4 پولنگ…
- ربوہ میں حکومتی ہفتہ صفائی کاغذوں کی نظر ہوگیا،کروڑوں کی مشینری موجود
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع چنیوٹ میں خدمت آپ کی دہلیز…
اپنے تاثرات بتائیں