نیویارک ( ربوہ ٹائمز ) فیس بک نے احمدیوں کیخلاف نفرت پھیلانے والے پروفائیل فریم کوفیس بک سے ہٹا دیا.
تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا کہ:

فیس بک نے ایسے صارفین کے پروفائیل فریم کو ہٹا دیا ہے جو پاکستان میں رہنے والی احمدی برادری کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت بحث و مباحثے اور بڑھتے ہوئی نفرت کی وجہ بن رہا تھا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ:

پروفائل فریم کو اس لئے فلٹر کیا جارہا ہے تاکہ صارفین وہ فریم لگائیں جس کا کوئی مقصد ہو،مثلا تہوار، چھٹی وغیرہ، فیس بک کا مذید کہنا تھا کہ ہٹائے گئے فریم پروفائل ہمارے قوانین کی خلاف تھے اور وہ بڑی تیزی سے پھیل رہے تھے.

فیس بک کے ترجمان کے مطابق:

اب ایسے پروفائل فریم فیس بک پر نہیں ہونگے.

فیس بک کا یہ بھی کہنا تھا کہ:

پاکستانی فیس بک صارفین کی طرف سے ایسے وقت میں ان پروفائیل فریم میں تیزی آئی تھی جب ایک احمدی بزرگ عبدلشکور جو کہ پاکستان میں مذہبی منافرت کا شکار تھا اس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی اس نے اس ملاقات میں امریکی صدر کو بتایا کہ ہمیں پاکستان میں غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہےاور ان پر اپنے آپ کو مسلمان کہنے پر پابندی ہے ایسا کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے.

فیس بک نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب 19 کروڑ فیس بک اکاؤنٹس بند کئے ہیں جبکہ اس سے دہری تعداد کے برابر گزشتہ سال فیس بک اکاؤنٹ بند کئے تھے۔ عمران خان کی حکومت میں احمدی ماہرِاقتصادیات عاطف میاں کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے مشیر مقرر کیے جانے اور پھر مسلم مذہبی حلقوں کی طرف سے اس پر ردِّعمل کے نتیجے میں مذکورہ عہدے سے ہٹائے جانے کے تناظر میں علمی حلقوں میں احمدی مسئلے کے حوالے سے ایک دفعہ پھر بحث شروع ہوئی جو سوشل میڈیا پر شدت اختیار کر گئی.