چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) سات روز قبل محلہ دارلیمن سے لاپتہ ہونے والا بچہ گھر واپس آگیا.
تفصیلات کے مطابق:
بچے کا کہنا ہے کہ:
مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا پڑھائی کے ڈر سے میں خود گھر سے بھاگ کر فیصل آباد چلا گیا تھا اور وہاں ایک ہوٹل پر کام کررہا تھا آج گھرکی یاد آنے پر ہوٹل مالک سے کرایہ لے کر گھر واپس آ گیا ہوں.
چوکی انچارج چناب نگرآصف کولی نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کرمزید تفتیش شروع کر دی ہے.
یادرہے کہ:
گزشتہ کچھ روز قبل اس بچے سے متعلق سوشل میڈیا پر اغوا کی خبریں گرد ش کررہی تھیں جس کے بعد چناب نگر کی پولیس اور انٹیلیجنس ادارے متحرک ہوکر دن رات بچے کی بازیابی کیلئے کوششیں کررہے تھے.اور دوسری جانب بچے کے والدین بھی غم سے نڈھال تھے.