چناب نگر( غدیر احمد بھٹی سے ) نجی ادارے کے زیراہتمام نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان یوتھ سپورٹس فیسٹیول (PYSF 2019) کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق:
چناب نگر میں نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے نام سے ورزشی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ نوجوانوں نے اپنی اپنی ٹیم کا جھنڈا اور پاکستان سے محبت کے اظہار کیلئے ایک ہاتھ میں پاکستانی جھنڈا اٹھا کرمارچ پاسٹ کیا۔
اس فیسٹیول کا افتتاح پاکستان کا جھنڈا لہرا کر کیا گیا.
ان کھیلوں کے مقابلہ میں ٹوٹل 53 گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس میں تقریبا 20,000 نوجوان حصہ لے رہے ہیں۔
تصاویری جھلکیاں.