نئی دہلی (ربوہ ٹائمزنیوز ڈیسک) بھارت کےسرکاری اعدادوشمارنےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم بےنقاب کردیا ، بھارتی حکام نے گزشتہ 40روز میں4ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا اور سابق وزرائے اعلیٰ سمیت200سے زائد سیاستدان گرفتار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جموں اور مقبوضہ کشمیر کے حکومت کے ترجمان نے مودی سرکا کا پول کھول دیا، بھارتی حکام کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، سرکاری رپورٹ میں وادی کے تیرہ پولیس ڈسٹرکٹس کی تفصیلات ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بھارتی حکام نے گذشتہ 40روز میں 4ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا، سابق وزراء اعلیٰ سمیت 2سو زائد سیاستدان قید ہیں، تین ہزار سے زائد افراد صرف پتھراؤ کی مد میں گرفتار ہوئے جبکہ ڈیڑھ سو زائد افراد شدت پسند گروپوں سے تعلق پر گرفتار ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا بدستور 12سو سے زائد کئی روز سے گرفتار اور قانونی حقوق سے محروم بہت بڑی تعداد گھروں میں نظر بند ہے۔

اعداد و شمار پر ردعمل کیلئے گرفتاریوں کی وجوہات جاننے کیلئے عالمی میڈیا کے رابطوں پر سرکار جواب نہں دے رہی، عالمی میڈیا کے رابطوں پر بھارتی وزارت داخلہ اور کشمیر پولیس حکام کی پراسرار خاموشی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نام پر اکثر گرفتاریاں کی گئیں ، سکیورٹی فورسز اور مقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مسلسل بند ہیں لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوراک تک رسائی نہیں۔