نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کے پہلے اور اب تک کے واحد نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’سلام‘ کو آئندہ ماہ اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی و کامیابیوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو آن لائن اسٹریمنگ چینل ’نیٹ فلیکس‘ پر ریلیز کیا جائے گا۔
’سلام‘ فلم کو ریلیز کرنے سے قبل متعدد عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جا چکا ہے، جہاں فلم کو سراہا گیا۔
’سلام‘ کو ڈی، ایف ڈبلیو، جنوبی ایشین فلم فیسٹیول، جنوبی ایشین ہیومن رائٹس فیسٹیول، جنوبی ایشین عالمی فلم فیسٹیول اور ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول آف مونٹریال میں پیش کیا جا چکا ہے۔
دستاویزی فلم کو امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔
دستاویزی میں ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی، ان کے سائنسی تجربات اور ان میں درپیش مسائل سمیت ان کی کامیابوں کو دکھایا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالسلام برٹش انڈیا میں 1926 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔
ڈاکٹر عبدالسلام نے اچھی تعلیم و تربیت حاصل کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور انہیں فزکس کی دنیا میں خدمات پر 1979 کو نوبل انعام دیا گیا تھا۔