سری نگر (ربوہ ٹائمز) بھارتی خواتین تنظیموں کی رہنماؤں نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسزاب تک تیرہ ہزارسے زائد کشمیری نوجوانوں کوگھروں سے اٹھا چکی ہیں، نوجوانوں کو بچانے کے لیے والدین کو 20سے 60 ہزارتک دینے پڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی خواتین تنظیموں کی رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ، جس کے بعد رپورٹ میں انکشاف کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں51دن کے لاک ڈاؤن میں 13 ہزار نوجوانوں کو اٹھایا گیا، زیادہ نوجوانوں کو شوپیاں، باندی پورہ، پلواما سے اٹھایا گیا ہے۔

خواتین تنظیموں کی رہنماؤں نے رپورٹ میں کہا کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں سےنفرت کرتی اورانہیں شکارسمجھتی ہیں ، نوجوانوں کوبچانے کے لیے والدین کو 20 سے 60 ہزار تک دینے پڑتے ہیں۔

،تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرسے بھارتی فوج، پیراملٹری فورفوری واپس بلائی جائے اور سیاسی مقدمے ختم کرکے کشمیری قیادت اور کشمیری نوجوانوں کورہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن اورکرفیوکوباون روز ہوگئے ہیں، مسلسل کرفیو اور مواصلاتی ذرائع کی بندش سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

تعلیمی ادارے،کاروباری مراکزبند ہیں، انتظامیہ کی بچوں کو زبردستی اسکول لانے کی کوششیں ناکام رہی ، والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔

کشمیری نوجوانوں کی بلاجوازگرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گرفتارکشمیریوں کوہریانہ اوراترپردیش کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ موبائل سروس، انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات بھی بدستور بند ہیں۔