چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)سوامن مضرصحت گوشت برآمد۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا نے خفیہ زرائع کے تحت لالیاں میں تقریبا پچاس کلو بوری بند مضر صحت گوشت لے جاتے منظور قوم پولی سکنہ کانویں والا کو پکڑ لیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسر کو طلب جس نے نشاندہی کی کہ یہ گائے کا گوشت ہے لیکن مضر صحت ہے۔جس پر پولیس کو اطلاع دیکر ان کے حوالے کر دیا۔
محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ اسکے خلاف کاروآئی کرنے سے بھاگ رہے تھے ۔شائد سیاسی پریشرتھا یا ملی بھگت کچھ نہیں کہا جا سکتا. کچھ وقت گزرنے کے بعد سلاٹر سپرنٹنڈنٹ تحصیل لالیاں ڈاکٹر یوسف فریدی کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.
چنیوٹ: پچاس کلو بوری بند مضر صحت گوشت میڈیا کی نشاندہی پر پکڑا گیا
Related Post