چناب نگر (غدیراحمد بھٹی سے ) پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی کارروآئی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق:
پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے چناب نگر ٹول پلازہ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا دوران ڈیوٹی شفٹ انچارج عنصر نے مشکوک جان کر موٹر سائیکل کو روکا اورچیکنگ کے بعد موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ Fdk 5583 جعلی ثابت ہوئی. جس پر محمد عمیر ولد ظفر قوم وسیر سکنہ ڈاور کو تھانہ چناب نگرکی حوالات میں بند کر کے آیف آئی آر درج کر دی گئی