نیویارک (ربوہ ٹائمز) مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی طریقہ کار کی موجودگی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نےغربت کیخلاف نئی حکمت عملی بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا غربت کے خاتمے کیلئے مکمل حکومتی طریقہ کار کا ہونا ضروری ہے، مستحکم ترقیاتی اہداف مکمل حکومتی طریقہ کار کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم عمران خان نے غربت کیخلاف نئی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پاکستان اور بل گیٹس کی فاؤنڈیشن کےدرمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط ہوئے تھے ، جس کے تحت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کو آئندہ برس احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے 20 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس غربت کے خاتمے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، خوشی ہے بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن احساس پروگرام میں معاونت کرے گی۔