نووسی برسک (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) سائبیریا کے سرد ترین علاقے میں روس کے تعاون سے مسافر ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا۔
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبیریا کے شمال مشرقی شہر یاتوٹسک میں روسی ماہرین کی مدد سے ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا جس کے بعد اب سرد ترین شہر پہنچنا ممکن ہوگا۔
یورپین ٹرین ٹائم ٹیبل کی رپورٹ کے مطابق مسافر ٹرین میں امور کے علاقے سے بیٹھ کر یاٹوٹسک جسے آیام بھی کہا جاتا ہے وہاں تک آسانی کے ساتھ جاسکیں گے۔ سائبیریا کے محکمہ ریلوے اور بے کل امور ریلوے کے مشترکہ تعاون سے 700 مائل دور واقع چھوٹے شہر ٹائنڈا تک بھی رسائی ممکن ہوگی۔
یاٹوٹسک شہر ڈائمنڈ رچ ساکھا ریپبلک کا دارالحکومت ہے، جہاں پر ٹرین سروس گزشتہ کئی سالوں سے بند تھی مگر ای آر ٹی نے مسافروں کی شکایات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جس کے بعد اس مسئلے کو حل کیا گیا۔
یاٹو ٹسک کے قریبی اسٹیشن کو روزانہ کے بجائے متبادل دنوں میں کھولا جائے گا۔ اس علاقے میں سارا سال برف جمی رہتی ہے جبکہ سردیوں میں دریا کا پانی بھی برف بن جاتا ہے۔
زمینی راستے سے جانے والے ڈرائیور حضرات اکتوبر کے بعد سے اس علاقے میں جانا چھوڑ دیتے ہیں اور 30 ہفتوں کے بعد علاقے کے رابطہ بحال ہوتا ہے۔