برطانوی ایم پی اور سابق کابینہ کے وزیر سر ایڈ ڈیوی نے پاکستان کے نئے منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مذہبی اقلیتوں کے خلاف ملکی قوانیں کو بہتر کرنے کا چیلنج دیا ہے. انہوں نے برطانیہ میں سالانہ احمدیہ کنونشن، جالسا سالہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا.
جلسہ سالانہ سے خطاب کرتے ہوئے، سر ایڈورڈ نے کہا:
"میرا حتمی پیغام پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو ایک چیلنج ہے … .میں وزیر اعظم عمران خان. اب آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، اب آپ کے پاس آپ کے ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف پریشانی اور امتیازی سلوک کو کم کرنے اور ختم کرنے کا موقع ہے، نہ صرف احمدی مسلمانوں بلکہ عیسائیوں اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کے حالت بہتر بنانے کا موقعہ ہے. "
اس بات پر حاضرین ہنس دیے اور احمدی خلیفہ بھی مسکرا پڑے، سر ایڈورڈ نے مذید کہا کہ:
"اب اس طرح نہیں چلے گا کہ آپ پاکستان میں طالبان کے دوست بن جائیں اور برطانیہ میں آ کر ایک لبرل بن جائیں. لہذا آج میں وزیراعظم عمران خان کو زور دیتا ہوں کہ وہ رواداری کو فروغ دیں اور پاکستان میں ہر کسی کے لئے آزادی اور انسانی حقوق کے دروازے کھولیں. "
سر ایڈورڈ کنگسٹن اور سربٹن سے پارلیمانی رکن ہیں اور 2016 ء میں ملکہ کی طرف سے سر کا خطاب ملاا تھا.