چناب نگر ( ربوہ ٹائمز) نو سالہ بچے نے حکومت کے ڈی جی سکلز پروگرام کے سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا سب سے کم عمر ترین قمر منیر اکبر نے آٹو کیڈاور گرافکس ڈائزیننگ میں ورچوئل یونیورسٹی سے کورس کرلیا حکومت پاکستان دس لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو یہ کورس کروائے گی جہاں بچے سارا دن کارٹوں دیکھ کر وقت گزارتے ہیں وہاں ایسے ہونہاربھی ہیں جن کو اپنے وطن سے محبت ہے اور اس کے مستقبل کی فکر میں سمجھتے ہیں کہ تعلیم ہی ہماری قوم کو ترقی یافتہ قوموں کے مقابل کھڑا ہونے کی طاقت دے سکتی ہے نوسالہ چنیوٹ کا رہائشی قمر منیر اکبر بھی انہی بچوں میں سے ہے حکومت پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروگرام Digiskills میں شامل ہوکر ٹریننگ حاصل کی
قمر منیرا کبر حکومت پاکستان کے ڈی جی سکلز پروگرام میں آٹو کیڈ اور گرافکس ڈائزیننگ کا کورس کرکے پہلا سب سے کم عمر ترین طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا قمر منیر اکبر اس سے قبل آٹھ سال کی عمر میں او لیول کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں
ڈی جی سکلز پروگرام حکومت پاکستان نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے شروع کیا ہے جس کے تحت ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے دس لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو مختلف کورسز کروائے جائیں گے جن کو مکمل کرنے کے بعد نوجوان گھر بیٹھے آن لائن روزگار حاصل کرسکیں گے قمر منیراکبر کے مطابق اس پروگرام سے نوجوان ملک پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔
چناب نگر ربوہ کے قمر منیرا کبر نے ایک بار پھرسب سے پہلا کم عمر ترین طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
Related Post