محلہ طاہرآباد کے رہائشی لڑکی اور لڑکے نے خودکشی کرلی،دونوں جاں بحق

چناب نگر(ربوہ ٹائمز) محلہ طاہرآباد کے رہائشی لڑکی اور لڑکے نے خودکشی کرلی،دونوں جاں بحق.
ذرائع کے مطابق حبا مظفر دختر مظفر احمد قوم جٹ سکنہ طاہر آباد چناب نگر بعمر 17/18 سال نے دریائے چناب پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی. ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اسکی ڈیتھ ہوگئی.
اسکی موت کی خبر سنتے ہی اسکے کزن کامران ولد شریف قوم جٹ سکنہ گلارچی ضلع بدین سندھ نے بھی دریائے چناب پر آکر زہریلی گولیاں کھا لیں, جسکو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا ہے.دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ گھر والے نہیں مان رہے تھے . اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی. لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے. حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.