چنیوٹ(ربوہ ٹائمز) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ شیخ مامون الرشید نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی معاشرے کی ترقی اور کامیابی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور جو معاشرہ آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے وہ کبھی بھی ناکام یا پستی کی طرف نہیں جاتا انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو بروقت سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ تحصیل لالیاں تحصیل بھوانہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مامون الرشید نے لاہورہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان انسپکشن جج سنئیر جج سردار احمد نعیم اور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے ججز ڈویژنل صدر بار شیخ عرفان الحق پوری ایڈ وکیٹ و ضلعی افسران کے ہمراہ تحصیل لالیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا پودا بھی لگایا اس موقع پر انہیں چنیوٹ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ریسٹ ہاؤس چنیوٹ میں بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداروں حلف برداری کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون عملداری کے نظام میں وکلا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلاوجہ ہڑتالوں کے سلسلہ کو ختم کیا جائے تاکہ سائیلین کو حصول انصاف میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کے لئے انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم.کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور درخت لگائیں روالپنڈی میں وکلاء کے لیے ہسپتال قائم کیا ہے جہاں وکلاء اور ان کی فیملی کا علاج مفت ہوگا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب عدالتوں میں بھی کمپیوٹرایز سسٹم لانج کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کیس کے متعلق مکمل معلومات گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں آنے والے تھوڑے عرصہ میں کیس دائر کرنے سے فیصلہ تک تمام کا تمام کام آن لائن ہوگا اور عدالتوں پر بوجھ بھی کم ہوگا انہوں نے اس موقع پر انہوں نے ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلام عباس نسوانہ ایڈووکیٹ کا تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک غلام عباس نسوانہ چنیوٹ کی پہچان ہیں انہوں نے کہا کہ آج مشہور چنیوٹی کنہ کی دعوت کا وعدہ پورا کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کے حقوق اور مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری سے امید ہے کہ وہ معاشرتی نظام میں مثبت پہلوؤں کو اجاگر اور زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ شیخ مامون الرشید کی چنیوٹ لالیاں آمد
Related Post
- برطانوی سیاسی رہنماؤں نے ربوہ میں احمدیہ مسجد پر حملے کے خلاف شدید مذمت کی.
لندن: برطانیہ کے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان کے شہر ربوہ میں احمدیہ مسلم کمیونٹی کی…
- احمدیہ فلاحی ادارے نے غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی سرگرمیاں بڑھا دیں.
واشنگٹن(ربوہ ٹائمز): ہیومینیٹی فرسٹ، جو 1995 میں برطانیہ میں احمدیہ مسلم جماعت کے سربراہ حضرت…
- ربوہ میں حملہ سے قبل ٹی ٹی پی کی جانب سےاسکول، دفاتراوردارالضیافت کو بھی اڑانےکی دھمکیاں دی گئیں.
ربوہ: حال ہی میں ربوہ میں احمدیہ برادری کی مرکزی عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ بیت المہدی پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ترجمان پولیس کا بیان
ربوہ (نمائندہ خصوصی) ربوہ کے گول بازار میں واقع احمدیہ عبادت گاہ بیت المہدی پر…
- ربوہ: "بیت المہدی” پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک دہشتگرد ہلاک، تین فرار، احمدی نوجوان زخمی
ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ کی مرکزی عبادت گاہ…
- ربوہ میں جماعت احمدیہ کی عبادت گاہ "بیت المہدی” کے باہردہشت گردوں کی فائرنگ کی اطلاعات
ربوہ (باوثوق ذرائع ) ذرائع کے مطابق ربوہ کے گول بازار میں واقع جماعت احمدیہ…
- تھانہ چناب نگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی.
چناب نگر (بیورو رپورٹ): ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ اور اے…
- ربوہ کی عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، پرائز مجسٹریٹ کی کارکردگی سوالیہ نشان
ربوہ (بیوروچیف) ربوہ کی عوام بدستور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو…
اپنے تاثرات بتائیں