لندن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) ٹورنامنٹ یکم اور دو فروری 2020ءکو طاہر ہال، بیت الفتوح میں منعقد کیا گیا۔ الحمدللہ ، اس سال تعداد پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ رہی اور اس سال کے ٹورنامنٹ میں کُل10 ٹیموں نے حصہ لیا جن کے اسماء درج ذیل ہیں:

۱۔ایم ٹی اے انٹرنیشنل

۲۔بیت الفتوح

۳۔ساؤتھ

۴۔مڈل سیکس

۵۔مسجدفضل (گرین)

۶۔ٹی آئی کالج

۷۔بیت الاحسان

۸۔بیت النور

۹۔اسلام آباد

۱۰۔مسجد فضل (وائٹ)

ٹیموں کو 2 پولز میں تقسیم کیا گیا اور کل 21پول میچز منعقد کرانے کی توفیق ملی۔ مندرجہ ذیل ٹیمیں اپنے پولز میں سے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہیں:

پہلا سیمی فائنل: ایم ٹی اے انٹرنیشنل اور مسجد فضل (وائٹ)

دوسرا سیمی فائنل: بیت الفتوح اور مسجد فضل (گرین)

فائنل مقابلہ مسجد فضل (گرین )اور مسجد فضل(وائٹ)کے مابین کھیلا گیا جس میں مسجد فضل (وائٹ) فاتح ٹیم رہی اور اس طرح نیشنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2020ء کی ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ مزید برآں اس موقعے پر اطفال الاحمدیہ کی دو ٹیموں کے مابین ایک نمائشی میچ کروایا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم نائب امیر صاحب یوکے منصور شاہ صاحب تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سپورٹس مین سپرٹ کی طرف توجہ دلائی اور کھلاڑیوں کو ریفری اور منتظمین کی اطاعت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ آخری اجلاس کی صدارت محترم امیر صاحب یوکے نے کی۔ اس کے بعد انہوں نے اعزاز پانے والی ٹیموں کو انعامات دیے ۔ جس کے بعد انہوں نے سامعین سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ایسے معیار کے کھلاڑی بننے کی اہمیت کے بارے میں بتایا جو اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوں۔

ٹورنامنٹ کی ایک اہم خصوصیت یہ تھی کہ اس میں ایک تاریخی نمائش بھی لگائی گئی تھی جو جماعت احمدیہ میں 50سال پر محیط باسکٹ بال کے کردار اور تاریخ پر روشنی ڈالتی تھی۔