امن و امان کے قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقنی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ
چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔آرپی او نے پولیس لائن چنیوٹ میں کھلی کچہری،اردل روم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والی پارٹیوں،لوگوں کے مسائل سنے اورمتعلقہ افسران کو میرٹ پر جلد از جلد داد رسی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔آر پی او نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل،اپیلیں سننے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا۔۔آرپی او نے اردل روم میں پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے،اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر احکامات جاری کیے۔آرپی او نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔آرپی او نے جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں،پتنگ بازی کرنے والوں،پتنگ بازی کا سامان بنانے والوں،ہوائی فائرنگ،آتش بازی،نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی۔آرپی او نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ میرٹ پر بروقت مقدمات کو یکسو کیا جائے۔عوام الناس کیساتھ کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔آرپی او رفعت مختار راجہ نے کہا کہ عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے تمام ممکن اقدقامات کو یقینی بنایا جائے، پبلک سروس ڈلیوری کو مزید موثر بنایا جائے۔تھانہ چوکیات میں آنے والے لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،پولیس عوام کے مابین باہمی تعاون،اعتماد کے فروغ کیلئے افسران و جوان اپنا اپنا کردار ادا کریں۔پولیس افسران و جوان عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں۔فورس کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے انکی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے اور فورس کو دی جانے والی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔